136

مئی تک ہر صورت پاکستانی اسٹنٹ تیار چاہئیں: سپریم کورٹ کا حکم

اسلام آباد:  سپریم کورٹ نے مئی تک پاکستانی اسٹنٹ تیار کرنے کا حکم دیدیا۔ ڈاکٹر ثمرمبارک مند کو دیئے گئے 3 کروڑ 70 لاکھ روپے کے آڈٹ کی بھی ہدایت دے دی۔

سپریم کورٹ میں غیر معیاری اسٹنٹس سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سماعت، عدالت نے سماعت کے دوران ڈاکٹر ثمر مبارک مند کو روسٹرم پر بلا لیا۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا آپ نے اسٹنٹ تیار کرنے کی ذمہ داری اُٹھائی تھی۔ جس پر ڈاکٹر ثمر مبارک نے بتایا بطور چیئرمین نیسکام 2004 میں جرمنی سے مشین امپورٹ کی، سالانہ 10 ہزار اسٹنٹس تیار کیے جانے تھے، 37 ملین روپے کی لاگت سے منصوبہ شروع ہوا تھا۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا جو اسٹنٹ آپ نے بنابا تھا وہ کہاں ہے، اپنی کارکردگی سے تحریری طور پر آگاہ کریں۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا 37 ملین روپے کا آڈٹ نہیں ہوا، اسٹنٹس کے حوالے سے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی میں کوئی درخواست زیرالتواء نہیں۔ ڈاکٹر ثمر مبارک مند نے کہا تمام ٹیکنالوجی نسٹ کو منتقل کر دی گئی۔ نسٹ حکام نے اس موقع پر بتایا 30 ملین کی تو صرف مشین ملی تھی۔ چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا مئی تک ہر صورت پاکستانی اسٹنٹ تیار چاہیں، خود اپنے طور پر اسٹنٹ کو چیک کروائینگے جس نے کام نہیں کرنا ملک چھوڑ کر چلا جائے۔ سپریم کورٹ نے پمز سے اینجیو پلاسٹی کی بھی تفصیلات طلب کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں