135

سینیٹ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی آج سے حاصل کیے جاسکیں گے

لاہور: سینیٹ کے انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی آج سے حاصل کیے جا سکیں گے۔

دوسری جانب امیدواروں کو حتمی شکل دینے کے لیے سیاسی جماعتوں کی مشاورت جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ کے انتخابات کے لیے شیڈول جاری کیا تھا جس کے مطابق پولنگ 3 مارچ کو صوبائی اسمبلیوں میں ہوگی۔

شیڈول کے مطابق سینیٹ انتخابات کے امیدوار 4 سے 6 فروری تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے جب کہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 9 فروری کو ہوگی۔

الیکیشن کمیشن شیڈول کے مطابق امیدواروں کی حتمی فہرست 15 فروری کو جاری کی جائے گی جبکہ امیدوار 16 فروری تک کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور فاٹا میں سینیٹ انتخابات کاشیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں