152

چیئرمین سینیٹ کا ایوان بالا کے غیرحاضر افسران کے خلاف بڑا اقدام

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ایوان بالا کے غیر حاضر اور ڈسپلن کی خلاف ورزی کے مرتکب افسران کو معطل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے آج سینیٹ کےماتحت مختلف شعبہ جات کا اچانک دورہ کیا، سرپرائز دورے کے موقع پر چیئرمین سینیٹ نے افسران واسٹاف کی حاضری چیک کی اور ان کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

سینیٹ کےماتحت مختلف شعبہ جات کے دورے کے موقع پر صادق سنجرانی نے دفاتر سے اعلیٰ افسران سمیت غیر حاضر ملازمین پر برہمی کا اظہار کیا اور انہیں جواب طلبی کے نوٹس جاری کئے۔

بعد ازاں چیئرمین سینیٹ نے غیرحاضر،ڈسپلن کی خلاف ورزی پرچار سینئر افسران کو معطل کردیا، معطل کئے جانے والوں میں سینئر ڈی جی جاویداقبال، ڈپٹی سیکرٹری زرغونہ شبیر، ڈپٹی ڈائریکٹر ارم شفیق اور ارشد اقبال شامل ہیں۔

صادق سنجرانی نے متعدد افسران کو غیرحاضری پر شوکاز نوٹسز بھی جاری کئے۔

واضح رہے کہ کرونا وبا کے باعث ایس اوپیز میں نرمی کے بعد ملازمین کی حاضری یقینی بنانے کے لئے ان کے دفتری اوقات کار تبدیل کئےگئےتھے۔

دوسری جانب گذشتہ روز وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ سرکاری ملازمین کی پرموشن اور روٹیشن پالیسی میں تبدیلیاں کی گئی، جو یکم جنوری 2021 سے لاگوکر دی گئی ہے، کسی ملازم پرکوئی ریفرنس نیب یاایف آئی اےمیں ہےتووہ پرموٹ نہیں ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں