121

سابق صوبائی وزیر میر ہزار خان بجارانی ، بیوی سپرد خاک

کراچی   سابق صوبائی وزیر میر ہزار خان بجارانی کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ کرم پور کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔ ادھر ان کی بیوی فریحہ رزاق کی نماز جنازہ بعد نماز جمعہ ڈیفنس کے فیز سیون میں ادا کی گئی ۔
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء اور سابق صوبائی وزیر میر ہزار خان بجارانی گذشتہ روز کراچی کے علاقے میں واقع اپنی رہائش گاہ پر پراسرار طور پر ہلاک ہو گئے تھے ۔ ان کا جسد خاکی کندھ کوٹ ضلع میں آبائی علاقے کرم پور لایا گیا ۔
نماز جنازہ میں وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ ، اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ، وفاقی ، صوبائی سیاسی وزراء اور سماجی رہنماؤں ،کارکنان سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔
جب جسد خاکی کو قبرستان لے جایا گیا تومیر ہزار بجارانی کےچاہنے والے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اورآبدیدہ ہو گئے ۔
بعد ازاں مرحوم کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا ۔
دوسری طرف میر ہزار خان بجارانی کی پراسرار موت پر ڈسٹرکٹ کندھکوٹ کے تمام شہروں میں دوسرے روز بھی کاروباری اور تجارتی مراکز بند رہے جبکہ انتظامیہ کی جانب سے ڈسٹرکٹ جیکب آباد اور کندھکوٹ میں عام تعطیل کا اعلان بھی کیا گیا ۔ …

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں