106

حکومتِ پاکستان کی براڈ شیٹ پرعدالتی فیصلے کو عوام کےسامنےلانے کی تیاری

اسلام آباد : حکومت نے براڈ شیٹ پرعدالتی فیصلے کو عوام کےسامنےلانے کے لیے براڈشیٹ کے وکلا سے رابطہ کرکے عدالتی فیصلے کو پبلک کرنے کے بیانات کی تصدیق مانگ لی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے براڈ شیٹ پرعدالتی فیصلے کو عوام کےسامنےلانے کی تیاری کرلی ، اس حوالے سے حکومت پاکستان نے براڈشیٹ کے وکلا سے رابطہ کیا اور براڈشیٹ کےعدالتی فیصلےکوپبلک کرنے کے بیانات کی تصدیق مانگ لی۔

حکومت پاکستان نےکاوےموساوی کےبیانات کی بھی تصدیق مانگ لی، کاوےموساوی نےبیانات دیئےتھےکہ عدالتی فیصلےکوپبلک کرناچاہیے، برطانوی قانون کے مطابق فریقین راضی ہوں توفیصلہ پبلک کیا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب سی ای اوبراڈ شیٹ کاوے موساوی نے تصدیق کی ہے کہ حکومت پاکستان نےشفافیت کامظاہرہ کیا اور میرےوکلاسےرابطہ کیاہے، حکومت نے عدالتی فیصلے کو پبلک کرنے کے بیانات کی تصدیق مانگی، پاکستانی عوام خودفیصلہ کرسکیں گے۔

یاد رہے وزیراعظم نے کہا تھا کہ پاناماپیپرز نے اشرافیہ کی منی لانڈرنگ اورکرپشن کو بےنقاب کیا، اب براڈشیٹ ایک بار پھر اسی اشرافیہ کی کرپشن سامنے لائی ہے، اشرافیہ ایسےانکشافات کو انتقامی کارروائیوں کا نام دے کرخود کو نہیں چھپاسکتی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کرپشن کےیہ تمام انکشافات ابھی صرف آغاز ہیں، براڈشیٹ سےاشرافیہ کی منی لانڈرنگ کے حوالے سےشفافیت چاہتےہیں، جاننا چاہتے ہیں براڈشیٹ کو مزید تحقیقات سےکس نے روکا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں