128

ملکی تاریخ میں پہلی بار شوگر مافیا پر ہاتھ ڈالا گیا، ترجمان پنجاب حکومت

لاہور : پنجاب حکومت نے عوامی سہولت کیلئے 350 کے قریب سہولت بازار قائم کردئیے، جہاں سستے داموں اشیا کی فراہمی جاری ہے۔

ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے پنجاب بھر میں سہولت بازاروں سے متعلق کہ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ شوگر مافیا پر ہاتھ ڈالا گیا۔

ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ کرشنگ سیزن کے دوران تمام شوگر ملز کام کررہی ہے۔

مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ پہلے کرشنگ سیزن میں کسانوں سے گناہ نہیں خریدا جاتا تھا، پہلے کسانوں سے کمیشن کاٹے جاتے تھے اور انہیں کچھ نہیں ملتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ رواں ہفتے مہنگائی میں 0.22 فیصد کمی آئی ہے اور 23 اشیا کی قیمتیں بڑھی ہیں، مہنگائی سطح 5.77 فیصد ہے جو تیزی سے نیچے آرہی ہے۔

ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ کا کہنا تھا کہ بچت بازار اس محروم طبقے کےلیے ہے جسے دو وقت کی روٹی کی بھی مشکلات ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں