130

‘تحریک انصاف کی قیادت غریب عوام کا درد سمجھتی ہے’

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ وقت نے ثابت کیا وزیراعظم کی قیادت میں حکومت نے ملک کے لیے بروقت فیصلے کیے، تحریک انصاف غریب عوام کا درد سمجھتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے تازہ بیان میں پنجاب کے وزیراعلیٰ نے کہا اپوزیشن نے ذاتی مفادات کے لیے قومی یکجہتی تباہ کرنے کی کوشش کی، ذاتی مفادات کی خاطراکٹھی اپوزیشن نے قومی مفادات کوزک پہنچائی، عملی طور پر اپوزیشن کی پوزیشن صفر رہی، عوام نے اپوزیشن کو مسترد کردیا ہے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن واویلا کرتی رہی اور عوام کے لیے کچھ نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ عوام دو چہروں والے سیاست دانوں کی منفی سیاست سے متنفر ہوچکے ہیں، یہ وقت پوائنٹ اسکورنگ کا نہیں، اپوزیشن کی ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی گھٹیا سیاست نہیں چلے گی۔

صوبائی وزیراعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ عوام کے سامنے بلند و بانگ دعویٰ کرنے والوں کی قلعی کھل چکی ہے، اپوزیشن نے غیرمعمولی حالات میں بھی غیر ذمہ داری کا ثبوت دیا، وقت نے ثابت کیا وزیراعظم کی قیادت میں حکومت نے بروقت فیصلے کیے اور ان فیصلوں کے مثبت نتائج بھی سامنے آئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں