127

وزیرتعلیم سندھ کا اسکولوں سے متعلق اہم بیان

کراچی : اسکولوں میں تدریسی عمل کی بحالی سے متعلق وزیر تعلیم سندھ نے کہا کہ کوشش ہوگی بچوں پر زیادہ بوجھ نہ ڈالا جائے۔

ان خیالات کا اظہار وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے اسکولوں میں تدریسی عمل کی بحالی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ اسکولوں سے متعلق ایس او پیز پہلی جاری کرچکے ہیں۔

وزیر تعلیم سندھ کا کہنا تھا کہ اسٹیئرنگ کمیٹی نےکہا تھا کہ گرمیوں کی تعطیلات ایک ماہ کرنی چاہیئں۔

انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی بچوں پر زیادہ بوجھ نہ ڈالا جائے اور کوشش ہوگی امتحانات مقرر کردہ وقت میں ہی ہوں اور امتحانات کا طریقہ کار مختلف ہوگا۔

وزیرتعلیم سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ اسٹیئرنگ کمیٹی میٹنگ کرے گی اور پھر تجاویز اور صورتحال دیکھ کر فیصلہ کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں