124

شاہ زیب قتل کیس، ملزم شاہ رخ جتوئی کو سندھ پولیس کے حوالے کر دیا گیا

اسلام آباد   شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کو آج سندھ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ۔
سپریم کورٹ کے حکم پر گزشتہ روز کمرہ عدالت سے گرفتار کیے گئے شاہ زیب کے قاتل شاہ رخ جتوئی اور اس کے ساتھیوں کو ضابطے کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد سندھ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ۔
سندھ پولیس کی پانچ رکنی ٹیم شاہ رخ جتوئی اور اس کے ساتھیوں کو لینے تھانہ سیکریٹریٹ پہنچی ۔
سندھ پولیس اور تھانہ سیکریٹریٹ کی پولیس نے ضابطہ کی کارروائی ایک گھنٹہ میں مکمل کی جس کے بعد سندھ پولیس سخت سیکورٹی میں تین ملزمان کو لیکر روانہ ہو گئی ۔
شاہ زیب کے قاتل شاہ رخ جتوئی اور ساتھی ملزمان کو تھانہ سیکریٹریٹ میں غیر معمولی پروٹوکول دیا گیا ۔
شاہ رخ جتوئی کو حوالات کے بجائے اے ایس آئی کے کمرے میں میں ٹھہرایا گیا جبکہ انھیں برگرز اور فاسٹ فوڈز سے ان کی خاطر تواضع بھی کی جاتی رہی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں