126

پی آئی اے کا سوشل میڈیا پر پھیلنے والی خبروں کا نوٹس، تحقیقات کا فیصلہ

کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر پھیلنے اور الیکٹرانک میڈیا پر نشر کی جانے والی جعلی خبروں کی تحقیقات کا فیصلہ کرلیا۔

انتظامیہ نے سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا پر پی آئی اے سے متعلق جعلی ایڈمن آرڈر اور دیگر دستاویزات شائع ہونے پر تحقیقات کا فیصلہ کیا۔

ذرائع کے مطابق ملازمین کی لازمی ریٹائرمنٹ سے متعلق مبینہ جعلی ایڈمن آرڈر نمبر 20 انتیس دسمبر کو سامنے آیا تھا ، جس میں قومی ایئرلائن کے ملازمین کو رضاکارانہ  رخصت کے حوالے سے غلط تفصیلات درج تھیں۔

پی آئی اے نے امتیاز علی کہر کو جعلی مواد پھیلانے سے متعلق تفتیشی افسر نامزد کردیا گیا جو انٹرنیٹ اور میڈیا پرپھیلائے جانے والے مواد کا سراغ لگا کر ذمہ داران کا تعین کریں گے۔

پی آئی اے کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹی فکیشن کے مطابق تفتیشی افسر جعلی مواد پھیلانے کا مقصد جاننے کے لیے بھی اقدامات کریں گے، اس دوران ذمہ داران کا تعین کر کے انہیں سخت سزا دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں