131

‘بھارت ہائبرڈ وارفیر کے ذریعے ‘سانحہ مچھ ‘ جیسے واقعات کرا رہا ہے’

اسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت، پاکستان کے اندر دہشت گردی کی پشت پناہی کر رہا ہے اور ہائبرڈ وارفیر کے ذریعے سانحہ مچھ جیسے واقعات کرا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے پی ڈی ایم احتجاج، ملکی و علاقائی صورتحال پر بیان میں کہا ہے کہ کل بہاولپور میں پی ڈی ایم کا شو تھا مگر پاور نہیں تھی ، اس لیے بہاولپور میں پی ڈی ایم کا”پاور شو” نہیں کہوں گا ، مریم نے کہا جنوبی پنجاب کو محروم رکھا گیا ، دیکھنا یہ ہے کہ جنوبی پنجاب کو محروم کس نے رکھا؟

وزیرخارجہ نے سوال کیا کہ پچھلی کئی دہائیوں سے پنجاب میں کس کی حکومت تھی؟ کس دورمیں جنوبی پنجاب کے فنڈز کہیں اور خرچ کیے گئے؟ کس کے دور میں یہ نعرہ گونجتا رہا’’اساں قیدی تخت لاہور دے‘‘۔

شاہ محمود قریشی نےجنوبی پنجاب کے حوالے سے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے اڑھائی سال میں جنوبی پنجاب پر2 بڑے فیصلے کیے، اختیارات منتقلی کیلئے ملتان ، بہاولپور میں 2 انتظامی سیکریٹریٹ قائم کئے گئے، جنوبی پنجاب کیلئے فنڈزمختص کئے جوتعمیر و ترقی پر خرچ ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ آواز جو بھارتی بیانیےسےملتی ہےاس سے کیاقومی خدمت ہو گی؟ اسوقت بھارت ہماری سرحدوں پر گولہ باری کر رہا ہے، آئے روز لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں۔

وزیرخارجہ نے بتایا کہ بھارت، پاکستان کے اندر دہشت گردی کی پشت پناہی کر رہا ہے ، بلوچستان میں یکے بعد دیگرے واقعات ہو رہے ہیں ، ان حالات میں جب اداروں پر تنقید بھارتی بیانیے کی ترویج ہے، اسٹیبلشمنٹ ہمیشہ آئین وقانون کےتحت ریاست کا تحفظ کرتی ہے۔

سانحہ مچھ سے متعلق شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کل بلوچستان میں مزدوروں کی ہلاکت کاافسوسناک واقعہ ہوا، بھارت ہائبرڈ وارفیر کے ذریعے ایسے واقعات کرا رہا ہے ، بلوچستان سے تعلق رکھنے والی اپوزیشن قیادت کو دلچسپی لینی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ ای یو انفولیب کے چشم کشاانکشافات دنیا کے سامنے آ چکے ہیں ، اس رپورٹ نے بھارت کے اصلی چہرے کو بے نقاب کر دیا، ڈوزئیر کے ذریعے بھارتی دہشت گردی پراہم شواہد دنیا کے سامنے رکھے۔

بھارت کے حوالے سے وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت کی ہندوتوا پالیسیوں کی وجہ سےسیکولرازم کاتصور دفن ہو چکا ہے ، آج بھارت میں امتیازی قوانین کےذریعےاقلیتوں کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے، پورے بھارت میں کسان سراپا احتجاج ہیں، آج بین الاقوامی میڈیابھی کھل کر بھارت کے خلاف لکھ رہا ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کو ہم ہر فورم پر اٹھا رہے ہیں اور اٹھاتے رہیں گے ، انشااللہ حق خود ارادیت کی تحریک کامیابی سے ضرور ہمکنار ہو گی۔

مقبوضہ کشمیر سے متعلق انھوں نے کہا کہ آسیہ اندرابی نے دختران ملت سےکشمیری خواتین میں نیاولولہ بیدارکیا ، قابض بھارتی افواج کشمیری خواتین کی آبروریزی کررہی ہے، موثرآوازدبانے کیلئےجھوٹے کیسزمیں 15سال سے قید میں رکھا گیا۔

وزیر خارجہ نے بتایا کہ سیکرٹری جنرل یواین،ہیومن رائٹس کمشنر کو خطوط ارسال کئے، مطالبہ کیا ہے سب قائدین کو فری ،فیئرٹرائل کی سہولت دی جائے اور بھارت کی طرف سےسیاسی قیدیوں کو فی الفور رہا کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں