132

‘وزیراعظم 31 جنوری سے پہلے یا بعد میں استعفیٰ نہیں دیں گے’

لاہور : گورنرپنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ مخالفین سمجھتے ہیں جلسوں سے حکومت دباؤمیں آئے گی تویہ کبھی نہیں ہوگا، وزیراعظم نہ 31 جنوری  سے پہلے استعفیٰ دیں گے نہ ہی بعد میں۔

تفصیلات کے مطابق گورنرپنجاب چوہدری سرور سےاراکین اسمبلی سردارمہندرپال اور عابدہ راجہ کی ملاقاتیں ہوئیں ، جس میں چوہدری سرور نے کہا کہ وزیراعظم 31 جنوری سے پہلے استعفیٰ دیں گے نہ ہی بعد میں، عمران خان بطور وزیر اعظم،حکومت دونوں آئینی مدت مکمل کریں گے۔

چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم جماعتیں ایک دوسرے سے ہاتھ کر رہی ہیں، ہراپوزیشن جماعت بس اپنافائدہ چاہتی ہے ان کوعوام کی فکرنہیں، سینیٹ اورعام انتخابات دونوں اپنے وقت پرہی ہوں گے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ موجودہ حکومت نےملک کو معاشی طورپردیوالیہ ہونےسےبچایا، آج تمام عالمی ادارے ملکی معاشی ترقی کا اعتراف کر رہے ہیں، پاکستان کامیابی سے آگے جارہاہے تو اپوزیشن کوبرداشت نہیں ہورہا۔

پی ڈی ایم کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ سیاسی مخالفین حکومت کوعدم استحکام کاشکارکرنےکی سازش کررہے ہیں، پی ڈی ایم سیاسی مفادات کیلئےعوام کی زندگی سے کھیل رہی ہے، پی ڈی ایم جلسوں سےعوام کیلئے کورونا کو دعوت دے رہی ہے۔

چوہدری سرور نے مزید کہا مخالفین سمجھتے ہیں جلسوں سےحکومت دباؤمیں آئیگی تویہ کبھی نہیں ہوگا، قانون کی بالادستی حکومت کی ذمہ داری ہے جو ہر صورت پوری کی جائے گی۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اقلیتوں کومکمل مذہبی آزادی ہے، بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ انسانیت سوز سلوک کیاجارہاہے، ہر شعبے میں حکومت اقلیتوں کو ان کا حق دے رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں