172

کرک واقعہ ، ماسٹرمائنڈ مولاناشریف سمیت 36 افراد گرفتار

اسلام آباد : کرک واقعے کے ماسٹرمائنڈ مولانا شریف سمیت 36 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ، کرک میں مشتعل ہجوم نے ہندو بزرگ کی سمادھی مزار میں توڑ پھوڑ کی اور اسے نذر آتش کردیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ کرک واقعے کے سخت نوٹس کے بعد ماسٹرمائنڈ مولاناشریف سمیت 36 افراد گرفتار کرلیا گیا ہے ، ملوث تمام افرادکےساتھ قانون کےمطابق سختی سےنمٹا جائے گا اور ان کوقرارواقعی سزائیں دلائی جائیں گی، تمام مذہبی اقلیتوں کوتحفظ فراہم کرناحکومتی ذمہ داری ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کسی بھی شخص کوچاہےوہ کسی بھی سیا سی یامذہبی جماعت سے ہو، کسی بھی مذہب کےمقدس مقامات کی بےحرمتی کی اجازت نہیں، کرک واقعہ دراصل پاکستان کوبدنام کرنے کے لئے کیا گیا ، واقعےکےپیچھےوہ ہیں جن کوڈس انفولیب نے ایکسپوز کیا۔

یاد رہے کہ خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں مشتعل ہجوم نے ہندو بزرگ کی سمادھی مزار میں توڑ پھوڑ کی اور اسے نذر آتش کردیا تھا، واقعہ کرک کے دور دراز علاقے ٹیری ٹاؤن میں پیش آیا تھا۔

بعد ازاں چیف جسٹس گلزار احمد نے کرک میں مندر کو آگ لگانے کے واقعے کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے 4 جنوری کو واقعے کی رپورٹ طلب کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں