140

تعمیراتی شعبے سے منسلک افراد کے لئے بڑی خوشخبری، وزیراعظم کا اہم اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے تعمیراتی شعبے کو ایک بار پھر بڑی خوشخبری سنادی ہے، وزیراعظم نے اعلان کیا کہ تعمیراتی شعبے پر فکسڈ ٹیکس رجیم میں31دسمبر2021تک توسیع کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قوم سے اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آج تعمیراتی شعبےکا آئندہ لائحہ عمل بتاؤں گا، رواں سال ہم کنسٹرکشن کےشعبے میں بہتری لائے، کنسٹرکشن شعبے کیلئے مراعات کے نتیجے میں 186ارب کے پراجیکٹ رجسٹرڈ ہیں جبکہ پنجاب میں 163ارب روپے کے منصوبے شروع ہوچکے ہیں، پنجاب میں1500ارب روپے سے شروع ہونیوالی سرگرمیوں سے ڈھائی لاکھ روزگار کے مواقع پیداہونگے۔

اس موقع پر وزیراعظم نے اعلان کیا کہ ذرائع آمدن بتانے کیلئے بھی چھ ماہ تک کی چھوٹ دے دی گئی ہے، کنسٹرکشن انڈسٹری سے 30جون 2021تک ذرائع آمدن پر سوال نہیں ہوگا۔

وزیراعظم کا اپنے اظہار خیال میں کہنا تھا کہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ تمام بڑے شہروں کے نئے ماسٹر پلانز بنائیں گے اس کے علاوہ فیصلہ کیا کہ کم لاگت گھروں کیلئے30ارب روپے سبسڈی دی جائیگی اور کم لاگت والے گھروں کیلئے بینک ہر ممکن تعاون فراہم کرےگا۔

وزیراعظم کا اپنے اظہار خیال میں کہنا تھا کہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ تمام بڑے شہروں کے نئے ماسٹر پلانز بنائیں گے، ماسٹر پلان سے سیوریج ،پانی کی فراہمی میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائیگا اس کے علاوہ لینڈ ریکارڈکو کمپیوٹرائزڈ کرنے کی کوشش کررہےہیں، پہلے مرحلے میں کراچی، لاہور، اسلام آباد میں اگست تک لینڈ ریکارڈ ڈیجیٹائز ہوجائیگا۔

کرونا کی صورت حال پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ عالمی وبا کی وجہ سے بھارت سمیت دنیا میں حالات خراب ہیں، کوروناکی وجہ سے دنیا بھر میں سروس انڈسٹری کو بہت نقصان ہوا، مگر پاکستان میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کی حکمت عملی انتہائی کامیاب رہی، وبا کےدوران دنیا کے دیگر ممالک کی نسبت پاکستان کی معیشت بہتر رہی، کنسٹرکشن شعبے کو جلدی کھولنےسے معیشت پر منفی اثرات کم آئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں