157

شاہ محمود کی جاپانی سفیر سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

اسلام آباد : وزیر خارجہ نے جاپانی سفیر سے ملاقات میں کرونا وائرس کی وبائی صورتحال کے دوران معاونت پر جاپانی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان میں تعینات جاپانی سفیر سے ملاقات کے دوران کیا، ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات، کرونا کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر خارجہ نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان، جاپان سے دو طرفہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، پاکستان اور جاپان کے گہرے سفارتی تعلقات کے 70 سال مکمل ہونے کو ہیں۔

شاہ محمود قریشی کی جانب سے کرونا وبا کے دوران معاونت پر جاپانی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا گیا کہ سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کےلیے ہر ممکن سہولت فراہم کریں گے۔

ملاقات کے دوران جاپانی سفیر نے افغانستان میں قیام امن کےلیے پاکستان کی جانب سے کی جانے والی کوششوں اور کاوشوں کو خوب سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں