160

وزیراعظم عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان آج قوم سے اظہار خیال کریں گے، جہاں وہ ملکی معیشت سے متعلق اہم اعلانات کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق سال دوہزار بیس کے اختتام پر وزیراعظم نے قوم سے مخاطب ہونے کا فیصلہ کیا ہے ، اسی تناظر میں وزیراعظم عمران خان آج قوم سے اظہار خیال کرینگے ۔

اپنے خطاب میں وزیراعظم معاشی میدان میں اہم کامیابیوں سے قوم کو آگاہ کریں گے ساتھ ہی وزیراعظم ملکی معیشت سے متعلق اہم اعلانات کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان تعمیراتی شعبے سے متعلق اہم اعلان کرینگے، اسی سلسلے میں وزیراعظم نے راوی اربن اورہاؤسنگ سےمتعلق اہم اجلاس طلب کررکھا ہے، اجلاس آج سہ پہر وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا، قوی امکان ہے کہ وزیراعظم تعمیراتی شعبے کو دیئے جانے والے پیکج میں مزید توسیع کرینگے، اجلاس کے بعد وزیراعظم قوم سے اظہار خیال کریں گے۔

دوسری جانب ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ آج وزیراعظم تعمیرات کے شعبے کی اچھی خبریں قوم سے شئیر کریں گے، اللہ کا شکراور محمدمصطفےٰ ﷺکےصدقےمعیشت تیزی سے بہترہورہی ہے، پوری دنیا کی معیشت کورونا سے نیچے جا رہی ہے جبکہ وزیراعظم خان کی قیادت میں پاکستانی معیشت تیزی سے بہتر ہو رہی ہے، نیت صاف، اللہ پر توکل اور کالی کملی والےﷺکی شفقت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں