152

بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر وزارت بجلی کی وضاحت

اسلام آباد: بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق وزارت بجلی کی اہم وضاحت سامنے آگئی۔

بجلی کی قیمتوں میں 18 پیسے اضافے کے حوالے سے ترجمان وزارت بجلی کا کہنا ہے کہ اعلان کردہ اضافے سے بجلی صارفین کی موجودہ ٹیرف پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

ترجمان وزارت بجلی کے مطابق نافذ العمل ٹیرف کی میعاد ختم ہونے پر یاد دہانی نوٹ جاری کیا گیا ہے، تمام سلیب کے لیے بجلی کی موجودہ فی یونٹ قیمت برقرار رہے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل حکومت نے بجلی کی قیمت میں اٹھارہ پیسے فی یونٹ اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، جس کے بعد بجلی کا اوسط ٹیرف 13 روپے 35 پیسے سے بڑھ کر 13 روپے 53 پیسے فی یونٹ ہو گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ماہانہ 300 یونٹ تک استعمال کرنے والوں کے ٹیرف میں 15 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے، 300 یونٹ سے زائد استعمال کرنے پر 3 پیسے فی یونٹ اضافی چارج ہوں گے۔

وزارت توانائی کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق رواں ماہ کے بلوں سے ہوگا، یہ اضافہ 10 ماہ کے لیے کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں