141

پاکستان کا کشمیری رہنماؤں کی مسلسل نظربندی اور بگڑتی صحت پر اظہار تشویش

اسلام آباد : پاکستان نے کشمیری رہنماؤں کی مسلسل نظر بندی اور بگڑتی صحت پر اظہار تشویش کرتے ہوئے عالمی برادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق غاصب بھارت کی جانب سے کشمیری رہنماؤں کی مسلسل نظر بندی اور بگڑتی صحت پر ترجمان دفتر خارجہ نے اظہار تشویش کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ علی شاہ گیلانی اور میرواعظ عمر فاروق گھروں میں نظر بند ہیں اور آسیہ اندرابی، یاسین ملک اور شبیر احمد شاہ کرونا کے دوران جیل میں نظر بند ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ کشمیری رہنماؤں کو کالے قوانین کی آڑ میں گرفتار کیا گیا، عالمی برادری کشمیری رہنماؤں کے خلاف غیر انسانی سلوک کا فوری نوٹس لے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں