144

کراچی میں یخ بستہ ہواؤں کا راج، سردی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی

کراچی : شہر میں یخ بستہ ہواؤں کا راج برقرار ہے جس کے باعث سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں آج دن میں گرد آلود سرد ہواؤں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکنا ہے، محکمہ موسمیات نے شہر کا موجودہ درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا ہے۔

محکمے کا کہنا ہے کہ 10 سے 12 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جس کی وجہ سے دن میں موسم خشک جبکہ رات کو سرد رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دن میں درجہ حرارت 24 سے 26 ڈگری تک رہے گا اور دن میں ہوا 35 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ چند دنوں میں سردی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں