142

ملک میں کورونا وبا سے مزید 80 افراد جاں بحق، 1704 مثبت کیسزرپورٹ

اسلام آباد: ملک بھرمیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وبا سے مزید 80 افراد جاں بحق ہوگئے۔

این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وبا کے مزید 1704 کیسز رپورٹ جب کہ 80 افراد جاں بحق ہوگئے۔  ملک بھرمیں کورونا وائرس کے فعال کیسوں کی تعداد 40 ہزار 261 ہوگئی۔

ملک بھر میں اب تک 9 ہزار 474 اموات ہوئیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 34 ہزار 594 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، ملک بھرمیں اب تک 63 لاکھ 70 ہزار 707 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 60 ہزار 672 ہوگئی، صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 4 لاکھ 10 ہزار 937 ہے۔

کورونا وبا کے کیسز کی تعداد

این سی اوسی کے مطابق سندھ میں 2 لاکھ 5 ہزار 484، پنجاب ایک لاکھ 32 ہزار 526 کیسز، خیبرپختونخوا 55 ہزار 450، بلوچستان میں 17 ہزار950 کیسز، ‏اسلام آباد 36 ہزار 416، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 831 کیسز رپورٹ ہوئے۔

کورونا وائرس اوراحتیاطی تدابیر

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔
سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

پا نی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں