149

‘فوج میرے اوپر نہیں ماتحت ہے’، وزیرا عظم کے بیان پر مریم نواز کا ردعمل

لاہور: فوج میرے اوپر نہیں میرے ماتحت ہے سے متعلق وزیرا عظم عمران خان کے بیان پر مریم نواز کا ردعمل سامنے آیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے بیان پر مریم نواز نے ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کی حالت پر ترس آتا ہے جس کو یہ بھی بتانا پڑ جائے، باقی آپ خود سمجھدار ہیں، بندہ تابعدار ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ ریاستی مشینری کا ناجائز استعمال کر کے لیگی عہدیداروں کو گرفتارکیا جا سکتا ہے، لیکن ووٹ کو عزت دو کے بیانیے کا علم تھامے سپاہیوں کو منزل تک پہنچنے سے روک نہیں سکتے۔

مریم نواز نے کہا کہ مدثر قیوم ناہرہ کی گرفتاری ظاہر کرتی ہے کہ سلیکٹڈ حکومت عوامی قہر کے سامنے گھٹنے ٹیک چکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں