173

سندھ کے بعد پنجاب میں بھی کورونا سے اموات میں خوفناک اضافہ

سندھ کے بعد پنجاب میں بھی عالمی وبا کورونا سے اموات میں خوفناک اضافہ ہو گیا۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 48 ہزار 75 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 3 ہزار 179 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے۔

این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا کے باعث مزید 87 افراد انتقال کر گئے جس میں سے 45 وینٹی لیٹر پر تھے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 54 ہزار 673 ہو گئی ہے جبکہ کورونا سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 9 ہزار 250 ہو گئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 40 ہزار 922 ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4649 افراد صحتیاب بھی ہو گئے جس کے بعد صحتیاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 4501 ہو گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں