142

ڈی جی آئی ایس پی آر کا لانس نائیک محفوظ شہید کو زبردست خراج عقیدت

اسلام آباد : نشان حیدر پانے والے لانس نائیک محفوظ شہید کو ڈی جی آئی ایس پی آر نے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ محفوظ شہید نے بہادری سے وطن عزیز کا دفاع کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹؤئٹر پر پاک فوج کے سپورت لانس نائیک محفوظ کو شاندار طریقے خراج عقیدت پیش کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ لانس نائیک محفوظ شہید نے 1971 میں واہگہ بارڈر پر جام شہاد نوش کیا، انہوں نے دشمن سے نہتے لڑتے ہوئے بہادری اور دلیری سے مادر وطن کا بھرپور دفاع کیا۔

خیال رہے کہ آج نشان حیدر پانے والے لانس نائیک محفوظ شہید کا 49 واں یوم شہادت منایا جارہا ہے۔

شہید محمد محفوظ 1971 کی جنگ میں واہگہ اٹاری بارڈر پر تعینات تھے کہ 18 دسمبر 1971 کی رات دشمن کے حملے میں زخمی ہوگئے، لانس نائیک محفوظ زخمی ہونے کے باوجود نہتے دشمن کے بنکر میں گھسے اور دشمن سے دو دو لڑائی کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں