144

خیبر میں مقامی افراد نے تیندوے کے دو بچوں کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا

خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں مقامی افراد نے تیندوے کے دو بچوں کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔

پولیس کے مطابق تیندوے کے بچوں کی ہلاکت کا واقعہ وادی تیراہ کے علاقے آدم خیل میں پیش آیا۔ 

پولیس نے تیندوے کے بچوں کو ہلاک کرنے کی اطلاع پر چھاپہ مار کر فائرنگ کرنے والےایک شخص کو حراست میں لے لیا اور تیندوے کے بچوں کی لاشیں قبضے میں لے لیں۔ 

حراست میں لیے گئے ملزم کا کہنا تھاکہ تیندوے کے دو بچے آباد ی میں گھس آئے تھے اور ان کے مویشیوں پر حملہ کرکے زخمی کردیا تھا۔

ملزم نے بتایا کہ تیندوے مقامی افراد پر حملہ نہ کردیں اس خدشے پر اور اپنے تحفظ کے لیے انہیں فائرنگ کرکے ہلاک کیا۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں