93

بل گیٹس 60 سالہ خاتون کی محبت میں گرفتار

مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے زندگی میں ایک بار پھر محبت تلاش کرلی ہے۔

67 سالہ بل گیٹس ٹیکنالوجی کمپنی اوریکل کے آنجہانی سی ای او کی 60 سالہ بیوہ پاؤلا ہرڈ کی محبت میں گرفتار ہوگئے ہیں۔ایک رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ یہ بات اب بیشتر افراد کو معلوم ہے کہ بل گیٹس اور پاؤلا ہرڈ ایک دوسرے کے قریب آرہے ہیں، مگر پاؤلا نے ابھی تک بل گیٹس کے بچوں سے ملاقات نہیں کی۔

جنوری 2023 میں ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن کے مینز فائنل میں بل گیٹس اور پاؤلا ہرڈ کی اکٹھی تصاویر کھینچی گئی تھیں۔

دونوں کے اس نئے تعلق کی رپورٹس اس وقت سامنے آئی ہیں جب بل گیٹس اور ان کی سابقہ اہلیہ ملینڈا فرنچ گیٹس کی جانب سے علیحدگی کو 2 سال ہونے والے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں