71

اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج  میں آج کاروبار کا منفی دن رہا، 100 انڈیکس 724 پوائنٹس کم ہوکر 41 ہزار 741 پر بند ہوا۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 890 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، بازار میں آج 28 کروڑ 18 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے، شیئرز  بازار کے کاروبار کی مالیت 14.70 ارب روپے ہے۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 93 ارب روپے کم ہوکر 6559 ارب روپے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں