141

بے روزگار افراد کیلئے خوشخبری

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر سی پیک منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کردی گئی، وفاقی وزیرمواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ کام کی رفتار تیز ہونے سے ہزاروں لوگوں کو بلواسطہ روزگار مل رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت مواصلات نے سی پیک منصوبوں کے حوالے سے ویڈیوز جاری کردی جس میں مراد سعید کا کہنا ہے کہ سی پیک پاکستان چین دوستی کی مثال اورملک وقوم کی ترقی کا باعث ہے، سی پیک سےعوام کو بہتر سفری رسائی اور ملک کو سرمایہ کاری مل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کام کی رفتار تیز ہونے سے ہزاروں لوگوں کو بلواسطہ روزگار مل رہا ہے، پاکستان،چین کےلیبر، ایکسپرٹس اور خاص کر سیکیورٹی اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

سی پیک کے تحت 2اہم شاہراہوں کی تکمیل مکمل ہوچکی۔ ہکلہ ڈی آئی خان بھی جون تک ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔ خضداربسمہ منصوبے کا 40 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔ مستقبل کے منصوبوں میں یارک ساگوژوب اور گلگت شندور چترال شامل ہیں۔ اس کے علاوہ سکھرحیدرآباد، ہوشاب آواران، تھاکوٹ رائےکوٹ اور منگلامیرپورمانسہرہ بھی مستقبل کے منصوبوں کا حصہ ہیں۔ خوشاب آواران پر کام کا آغاز آئندہ ماہ ہو شروع گا۔

سکھرحیدرآباد کاٹینڈر ہوچکا، کراچی تک موٹروے مکمل ہوجائے گا۔ گلگت شندورچترال کاپی سی ون تیار اور ایگزیکٹوبورڈ کی منظوری کے بعدایکنک بھیجا جائے گا۔

سوات موٹروے کے دوسرے فیز پر اگلے ماہ کام کا آغاز کیا جائے گا۔ نئے منصوبے جےڈبلیوجی کی منظوری کے بعد جے سی سی بھیج دیے گئے۔ نئے منصوبوں میں سوات موٹروے، دیرموٹروے اور پشاور ڈی آئی خان موٹروے شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں