160

‘ کابینہ سے ای وہیکل پالیسی کی منظوری ایک ہفتے میں ہوجائے گی’

اسلام آباد : وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کابینہ سے ای وہیکل پالیسی کی منظوری ایک ہفتے میں ہوجائے گی، 10سے15برس میں 30 فیصد ٹریفک الیکٹرک پر چلی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ای وہیکل پالیسی کا معاملہ آگے بڑھنے پر خوشی ہے، 10سے 15 برس میں 30 فیصد ٹریفک الیکٹرک پر چلی جائے گی۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بیٹری سستی ہورہی ہے اور اس کی طاقت میں اضافہ ہو رہا ہے، الیکٹرک وہیکل سے مسابقت بڑھے گی تو گاڑی کی قیمتیں کم ہوں گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ بجلی کی کمی یا بحران کا سامنا نہیں ہے، چارجنگ کی کاسٹ بھی بہت زیادہ نہیں ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبوں سے مشاورت کے بعد رجسٹریشن کی پالیسی تیارکریں گے ، کابینہ سے بھی منظوری ایک ہفتے میں ہوجائے گی، رکشے اور بائیکس کی تیاری شروع ہوچکی ہے۔

یاد رہے گذشتہ روز وزیرخزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں الیکٹریکل وہیکل پالیسی کی منظوری دی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں