136

وزیر خارجہ متحدہ عرب امارات کے 2 روزہ دورے پر دبئی پہنچ گئے

دبئی : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی متحدہ عرب امارات کے 2 روزہ دورے پر دبئی پہنچ گئے، دورے میں وزیر خارجہ یو اے ای کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی متحدہ عرب امارات کے2روزہ دورےپردبئی پہنچ گئے ، قونصل جنرل احمد امجد، سینئر افسران اور اماراتی وزارت خارجہ کے حکام نے استقبال کیا۔

وزیرخارجہ شاہ محمود متحدہ عرب امارات کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے ، جس میں دو طرفہ تعلقات،تجارتی و اقتصادی تعاون کے فروغ سمیت  دیگر امورپر تبادلہ خیال ہوگا جبکہ شاہ محمود قریشی متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات کریں گے۔

وزیرخارجہ کادورہ مسلم ممالک کےساتھ اعلیٰ سطح روابط کے فروغ کا تسلسل ہے، دورے سے پاکستان اور یواےای کے دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 17سے 18دسمبر تک متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے، دورے میں یو اے ای کی قیادت سے ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کےامور پر بات چیت کی جائے گی اور سرمایہ کاری،ٹریڈ کےحوالے سےباہمی تعاون پر بات کریں گے۔

دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات پاکستانی کمیونٹی کا دوسرا گھر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں