124

’24 گھنٹے میں پنجاب میں کورونا سے سب سے زیادہ 39 اموات ریکارڈ’

اسلام آباد: نیشنل اینڈ کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے میں کورونا سے سب سے زیادہ 39 اموات پنجاب میں ہوئیں جبکہ ملک میں مثبت کورونا کیسز کی مجموعی شرح 6.3 فیصد ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل اینڈ کمانڈ سینٹر نے ملک میں کورونا صورتحال کے حوالے سے  کہا ہے کہ 24 گھنٹے میں کورونا سے سب سے زیادہ 39 اموات پنجاب میں ہوئیں، جاں بحق41 مریض وینٹی لیٹرز پر زیرِ علاج تھے۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملتان میں کورونا کیلئے مختص43 فیصد ، اسلام آباد کے 44، لاہور 30، پشاور میں 27 فیصد وینٹی لیٹرز زیراستعمال ہیں۔

اعدادو شمار کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کیلئے مختص39 فیصد آکسیجن بیڈز، ملتان میں کورونا کیلئے مختص 39 فیصد آکسیجن بیڈز اور پشاور میں کورونا کیلئے مختص 60 فیصد آکسیجن بیڈز زیر استعمال ہے۔

نیشنل اینڈ کمانڈ سینٹر کا کہنا تھا کہ ملک میں مثبت کورونا کیسز کی مجموعی شرح 6.3 فیصد اور کورونا کے تشویشناک مریضوں کی تعداد 2505 ہے، مثبت کورونا کیسز کی بلند ترین شرح کراچی میں16.59 فیصد ہے۔

این سی او سی کے مطابق آزاد کشمیرمیں مثبت کورونا کیسز کی شرح 11.4 فیصد، بلوچستان میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 14.2 فیصد، پنجاب میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 3.8 فیصد، اسلام آبادمیں مثبت کوروناکیسزکی شرح 3.6 فیصد، خیبرپختونخوامیں مثبت کورونا کیسزکی شرح 8.1 فیصد ہے۔

نیشنل اینڈ کمانڈ سینٹر نے کہا کہ ملک میں مثبت کیسزکی کم ترین1.5فیصد شرح جی بی میں ہے ، سندھ میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 10.6 فیصد، راولپنڈی میں مثبت کوروناکیسزکی شرح 5.36 فیصد، فیصل آباد میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 4.27، ملتان 3.74 فیصد ہے۔

اعدادو شمار کے مطابق حیدر آباد میں مثبت کورونا کیسز کی شرح8.71 فیصد، پشاورمیں مثبت کورونا کیسزکی شرح 13.34 فیصد ، سوات میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 5.88، ایبٹ آباد 8.25 فیصد، کوئٹہ میں مثبت کورونا کیسز کی شرح4.76فیصدہے۔

این سی او سی کا کہنا تھا کہ مظفرآباد میں مثبت کورونا کیسز کی شرح1.92، میرپورمیں9.40 فیصد اور گلگت میں مثبت کورونا کیسزکی شرح 3.17 فیصد ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں