120

پرائیویٹ اسکول انتظامیہ بچوں کو زبردستی اسکول بلانا شروع کردیا

لاہور : پرائیویٹ اسکول انتظامیہ کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے دی گئی چھٹیوں کے باوجود بچوں کو زبردستی اسکول بلارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پرائیویٹ اسکول انتظامیہ نے حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے زبردستی اسکول کھول لیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ اسکول انتطامیہ بچوں کو زبردستی اسکول بلارہی ہے، بچوں کو اسکول بلانے کی فوٹیج اے آر وائی نیوز کو موصول ہوگئی۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچے گھر کے کپڑوں میں اسکول آرہے ہیں جبکہ بچوں کو کلاس روم میں بغیر سماجی فاصلے کے بٹھا رکھا ہے۔ویڈیو پلیئر

بچوں نے اپنے بیان بتایا کہ ہمیں فون کرکے زبردستی اسکول بلایا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ ملک میں برھتے ہوئے کرونا کیسز کے پیش نظر اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی سفارش پر وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں