136

کراچی میں دہشت گردی کے بڑھتے واقعات پر پولیس کا بڑا ایکشن

کراچی: شہرقائد میں دہشت گردی کے واقعات بڑھنے پر پولیس ایکشن میں آگئی اور اعلیٰ سطح اجلاس طلب کیا جس میں حالیہ حملوں سے متعلق حکمت عملی طے کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک ہوگئے، شہر کے ضلع جنوبی میں پولیس حکام کا اعلی سطح کا اجلاس جاری ہے جس میں 3 ٹیمیں شریک ہیں۔

اجلاس میں ایس ایس پی ساؤتھ سمیت دیگر کراچی پولیس کے دیگر افسران موجود ہیں۔ اس موقع پر سی سی ٹی وی اور ڈیٹا کلیشن سمیت راستوں کی اسکرونٹی جاری ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں دہشت گردی کے دو واقعات پیش آئے تھے۔

کراچی کے علاقے بلاول چورنگی کے قریب نامعلوم افراد غیر ملکی شخص کی گاڑی پر مشکوک چیز لگا کر فرار ہوگئے تھے، حکام کے مطابق ریموٹ کنٹرول ڈیوائس مقناطیس کی مدد سے گاڑی پرچپکائی گئی تھی، میگنیٹ ڈیوائس لگانے والے ملزمان ممکنہ طور پر موٹر سائیکل پر سوار تھے، جو ڈیوائس گاڑی پر لگانے کے بعد فرار ہوگئے۔

بعد ازاں جامعہ کراچی کے دروازے کے پاس نامعلوم افراد کریکر پھینک کر فرار ہوگئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں