150

کرونا وبا مزید 73 زندگیاں نگل گیا

اسلام آباد: ملک بھر میں کرونا کی دوسری لہر شدت کے ساتھ جاری ہے، گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں عالمی وبا کے باعث 73 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔

این سی او سی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں کرونا کے دو ہزار چار سو انسٹھ کیسز ریکارڈ کئے گئے جبکہ 73 افراد اس وبا کے باعث انتقال کرگئے، چوبیس گھنٹوں میں کرونا سے سب سے زیادہ57اموات پنجاب میں ہوئیں جس کے بعد وبا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد آٹھ ہزار نو سو پانچ تک جاپہنچی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق ملک میں کروناکےایکٹیو کیسز کی تعداد48ہزار8 ہے جبکہ ملک میں کرونا سےصحت یاب افرادکی تعداد3لاکھ86ہزار33ہوگئی ہے۔این سی او سی کے مطابق عالمی سطح پر کرونا سےاموات کی مجموعی شرح2.23فیصد ہے جبکہ پاکستان میں کرونا سےاموات کی مجموعی شرح2فیصدہے، وبا کے باعث انتقال کرنےوالے71فیصد مریض مرد ہیں، انتقال کرنےوالے77.5فیصد مریض پچاس سال سے زائد عمر کےافراد تھے، ان میں سے 73 فیصد مریض دائمی امراض کا شکار تھے۔

این سی او سی کے مطابق کرونا سے جاں بحق91 فیصدمریض اسپتالوں میں زیرعلاج تھے ان میں سے جاں بحق58فیصد مریض وینٹی لیٹرزپر تھے۔

این سی او سی کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق ملتان میں کرونا کیلئےمختص54فیصد وینٹی لیٹرز زیر استعمال ہیں، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کرونا کیلئے مختص36 فیصدآکسیجن بیڈز زیراستعمال ہیں اسی طرح پشاور میں کرونا کیلئے مختص 60فیصدآکسیجن بیڈز زیراستعمال ہیں جبکہ کراچی میں کرونا کیلئے مختص39فیصدآکسیجن بیڈز استعمال میں ہیں۔

پاکستان کے شہروں میں کرونا کی شرح

این سی او سی کے مطابق ملک میں مثبت کرونا کیسز کی مجموعی شرح7.12فیصدہے، ملک میں کرونا کےتشویشناک مریضوں کی تعداد تیزی سےبڑھ رہی ہے،  اس وقت کووڈ نائنٹین کےتشویشناک مریضوں کی تعداد2495ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق اس وقت مثبت کرونا کیسز کی بلند ترین شرح حیدرآبادمیں22.45فیصدہے، کراچی دوسرے نمبر پر ہے جہاں مثبت کروناکیسزکی شرح19.89فیصدہے، پشاورمیں19.04، میرپور18.48فیصد، آزاد کشمیر میں 9.4، اسلام آباد میں 4.3فیصد، راولپنڈی میں مثبت کروناکیسزکی شرح7.71فیصدہے۔

اسی طرح فیصل آباد میں مثبت کروناکیسزکی شرح1.62،ملتان4.8فیصدہے، سوات میں مثبت کروناکیسزکی شرح2.74،ایبٹ آباد13.33فیصد، کوئٹہ میں مثبت کروناکیسزکی شرح5.6فیصدہے، مظفرآباد میں مثبت کروناکیسزکی شرح1.67،میرپور18.48فیصدہے، ملک میں مثبت کیسز کی کم ترین0.5فیصد شرح گلگت بلتستان میں ہے۔

صوبوں کے اعتبار سے سندھ میں مثبت کروناکیسزکی شرح14.9فیصدہے، پنجاب میں 3.8فیصد، بلوچستان میں 14.2فیصد جبکہ خیبرپختونخوامیں مثبت کروناکیسزکی شرح7.2فیصدہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں