152

بلوچستان میں کورونا کے کیسز کی شرح میں اضافے کا رجحان برقرار

کوئٹہ: صوبہ بلوچستان میں کوروناوائرس کے کیسز کی شرح میں اضافے کا رجحان برقرار ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وبا کے 26 مریض رپورٹ ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت بلوچستان کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبے میں 183ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے چھبیس افراد میں کوروناوائرس کی تشخیص ہوئی۔

محکمہ صحت کے مطابق بلوچستان میں کورونا سے جاں بحق افرادکی تعداد175ہوگئی۔

اس حوالے سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بلوچستان میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد17 ہزار771ہے، صوبے میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد17 ہزار92 ہوگئی۔

ادھر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنل سینٹر(این سی او سی) کی جانب سے جاری اعداد و شمار میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے دو ہزار چار سو انسٹھ کیسز ریکارڈ کیے گئے۔

این سی او سی کے مطابق چوبیس گھنٹوں میں 73 افراد اس وبا کے باعث انتقال کرگئے، کورونا سے سب سے زیادہ57اموات پنجاب میں ہوئیں جہاں وبا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد آٹھ ہزار نو سو پانچ تک جاپہنچی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں