164

سینئر قیادت کو 2 بچوں نے یرغمال بنالیا ہے، فردوس اعوان کی بلاول و مریم پر تنقید

لاہور : فردوس عاشق اعوان نے اپوزیشن جماعتوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بدقسمت پی ڈی ایم کی جانب سے عوام کیساتھ کسی بھلائی کی توقع نہیں، جلسے کے شرکاء کو اپوزیشن نے بدلے میں صرف کرونا ہی دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پاکستان ڈیموکریٹ موؤمنٹ کو مینار پاکستان کا ناکام جلسہ کرنے پر ہدف تنقید بنایا، انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے وقت ہے توبہ کرلے، عوام ان کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے۔

فردوس اعوان کا کہنا تھا کہ لاہور کے باشعور شہریوں نے اپوزیشن کے بیانیےکو مسترد کردیا ہے، لاہور میں عوام کا اعتماد عمران خان پر قائم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جلسے کا درخواست گزار خود جلسے میں نہیں آیا اور سینئر سیاسی قیادت کو دو بچوں نے یرغمال بنائے رکھا۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ ملک کے سینئر سیاست دانوں کو رسوا کیا جارہا ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جن لوگوں نے قانون توڑا ہے ان کے خلاف ایکشن ہوگا، وزیر اعظم پر تنقید کرنے والی خاتون چور دروازے سے پارلیمنٹ تک پہنچیں۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمت پی ڈی ایم کی جانب سے عوام کیساتھ کسی بھلائی کی توقع نہیں، جلسے کے شرکاء کو اپوزیشن نے بدلے میں صرف کرونا ہی دیا لیکن بزدار حکومت شہریوں کی ہر ممکن دیکھ بھال کرے گی۔

فردوس اعوان کا کہنا تھا کہ جلسے کی آڑ میں ثقافتی ورثے کے نقصان پر وصولی پی ڈی ایم سے ہوگی، غیور لاہوریوں سے متعلق محمود اچکزئی کی بد زبانی پر اپوزیشن کو معافی مانگنی چاہیے۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس اعوان کا کہنا تھا کہ راجکماری نے ظل سبحانی کی سیاست کو زمیں بوس کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں