152

پیرس معاہدہ: وزیراعظم آج کلائمنٹ سمٹ سے خطاب کرینگے

اسلام آباد: وزیراعظم آج پیرس معاہدےکے پانچ سال مکمل ہونے پر سمٹ سےخطاب کرینگے

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آج پیرس معاہدے کے پانچ سال مکمل ہونے پر سمٹ سےخطاب کرینگے، وزیراعظم عمران خان کلائمٹ امبی ا یشن سمٹ سے ورچوئل خطاب کرینگے۔

اپنے ورچوئل خطاب میں وزیراعظم دنیا کو آب و ہوا کی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے کے لئے پاکستان کی کوششوں سے آگاہ کریں گے، وزیراعظم کی تقریر شام سات بجے نشر کی جائے گی۔

یاد رہے کہ عالمی ماحولیاتی معاہدہ دوہزار پندرہ میں پیرس میں طے پایا تھا جس میں دنیا کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے خطرات سے بچانے کے لیے اقدامات کرنے پر اتفاق ہوا تھا۔

اس معاہدے کا مقصد ہے کہ اس صدی تک عالمی درجہ حرارت میں اضافے کو دو ڈگری سینٹی گریڈ سے کم رکھا جائے اور عالمی درجہ حرارت کو 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک لے جانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں