156

ڈنڈا بردار جتھے بد حواس پی ڈی ایم کی پریشانی ظاہر کر رہے ہیں: فردوس عاشق اعوان

لاہور: فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ڈنڈا بردار جتھے بد حواس پی ڈی ایم کی پریشانی ظاہر کر رہے ہیں، راجکماری اور اس کے چیلے معصوم عوام کو ڈنڈے تھما کر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں۔

معاونِ خصوصی وزیراعلی پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ شاہی خاندان ذاتی مفادات کیلئے ایک بار پھر سیاست کو انتشار، فساد کیجانب دھکیل رہا ہے، سپریم کورٹ پر حملہ، اداروں پر پتھراؤ، دھمکیاں ن لیگ کی شناخت ہے۔

ادھر شہباز گل کا کہنا تھا کہ سزا یافتہ مجرم کے کہنے پر استعفے سپیکر کے بجائے ریجیکٹڈ مولانا کے پاس جمع کرنا جعلی استعفوں کی دلیل ہے، عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے بجائے استعفے سپیکر کو دیں، پی ڈی ایم کے سٹیج پر اکٹھے یہ کرپشن زدہ چہرے پاکستان کی تباہی کے ذمہ دار ہیں، قوم جان چکی کرپشن آپ کا ایمان اور بلیک میلنگ آپ کے ہتھیار ہیں، جتنے مرضی جتن کر لو، ڈرامے بازیوں سے کام نہیں چلنے والا، طے ہو چکا کہ نئے پاکستان میں کرپشن کے ناسوروں کے لئے کوئی جگہ نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں