177

اسلم رئیسانی کا بلوچستان اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دینے کا اعلان

کوئٹہ: چیف آف سراوان سابق وزیراعلیٰ بلوچستان رکن صوبائی اسمبلی نواب محمد اسلم رئیسانی نے پی ڈی ایم کے اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کے فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے بلوچستان اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا ہے۔

منگل کی رات خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اسلم رئیسانی نے کہا کہ سویلین بالا دستی کی جو بھی تحریک چلے گی، اس کا ساتھ دیں گے۔ انہوں نے کہا ہم سیاسی فیصلوں میں دوستوں کی مشاورت کے پابند ہیں جو ہر حالات میں ہمارے ساتھ کھڑے رہے۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اور پارٹی کا صوبائی صدر بنائے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا تھا تاہم انہوں نے اپنے بیان میں اس کی تردید کر دی تھی۔

خبریں تھیں کہ سابق صوبائی صدر سینیٹر سردار یعقوب خان ناصر اور دیگر لیگی رہنماﺅں نے نواب اسلم رئیسانی کے نام کی تائید کر دی تھی۔ کہا جا رہا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف، نواب اسلم رئیسانی کو پارٹی میں شامل کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں