140

الیکٹرک بسوں کی خریداری کیلئے عالمی بینک سے قرض لینے کا فیصلہ

لاہور: پنجاب حکومت نے الیکٹرک بسوں کی خریداری کیلئے عالمی بینک سے قرض لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پنجاب گرین ڈویلپمنٹ پروگرام کے نام پر 150 ارب روپے سے زائد کا قرض لیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے گزشتہ روز اجلاس میں ٹرانسپورٹ کی بہتری کیلئے اہم اعلان کیا اور الیکٹرک بسوں کو چلانے کی منظوری دی ہے۔ لاہور سمیت صوبہ بھر میں 50 سے زائد الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی۔

پہلے مرحلے میں 21 بسیں خریدی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق پنجاب گرین ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت بسوں کی خریداری کیلئے حکومتی عہدیدار عالمی بینک سے جلد ملاقات کرینگے۔

محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب نے فی الیکٹرک بس کی قیمت کا تخمینہ 7 کروڑ روپے لگایا ہے جبکہ بسوں کے چارجز اسٹیشن کے اخراجات الگ ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی بینک سے صوبہ بھر میں ٹرانسپورٹ کی بہتری کیلئے مزید بھی قرض لیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں