162

کسانوں کا احتجاج:بھارت توجہ ہٹانےکیلئے فالس فلیگ آپریشن کی کوششوں میں مصروف

اسلام آباد:بھارت کسانوں کے احتجاج، کشمیر میں مظالم اور عالمی میڈیا سے توجہ ہٹانے کیلئے فالس فلیگ آپریشن کی کوششوں میں مصروف ہے، 2016 میں بھی بھارت نے ناکام سرجیکل سٹرائیکس کا دعویٰ کیا تھا۔ 26 فروری 2019 کو بھی بھارت نے ناکام آپریشن کی کوشش کی۔

بھارت ایک مربتہ پھر خطے کے امن کو تباہ کرنے کیلئے سر گرم، لداخ اور دو کلم میں ہزیمت کے بعد ہندوستان پر اندورنی اور بیرونی دباؤ ہے۔ بھارت نے کارگل سے حاصل سبق کو بھلا دیا۔ کارگل میں بھارت نے حقائق چھپائے اور زیب داستان کئی کہانیاں گھڑیں۔ بھارتی ملٹری نے حقائق کو اپنے زاویے سے دکھانا شروع کر رکھا ہے۔ ڈوکلم کرائس 2017 سے لیکر اب تک مودی حکومت حقائق تسلیم کرنے سے انکاری ہے۔

من گھڑت خبریں پسندیدہ چینلز کے ذریعے لیک کی جاتی ہیں۔ بھارت نے اس مقصد کیلئے انفارمیشن وار فیئر قائم کیا ہے۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق بھارت اندرونی مسائل پر پردہ ڈالنے کیلئے پلوامہ طرز کا ڈرامہ کرسکتا ہے، پاکستان کی مسلح افواج کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں