138

عمران خان ایک بار پھر کے پی پولیس کی حمایت میں بول پڑے

لاہور : عمران خان ایک بار پھر کے پی پولیس کی حمایت میں بول پڑے، کہتے ہیں خیبرپختونخوا پولیس نے کسی کو 

ماورائے عدالت قتل نہیں کیا بلکہ، مشال خان اور اسماء قتل کیسز حل کئے، پی ٹی آئی حکومت کیخلاف باضابطہ مہم چلائی جارہی ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ ملک میں قانون کی بالادستی قائم کررہا ہے، ہم عدالت عظمیٰ کے ساتھ کھڑے ہیں، لوٹ مار کرنیوالوں کو قانون کے دائرے میں لایا جارہا ہے، نواز شریف مافیا سے قوم تنگ آچکی ہے۔

انہوں نے ایک بار پھر کے پی پولیس کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس نے کسی کو ماورائے عدالت قتل نہیں کیا، صوبائی پولیس نے مشال خان قتل کیس اور مردان کی اسماء قتل کیس حل کیا، خیبرپختونخوا پولیس پر کوئی سیاسی دباؤ نہیں۔

عمران خان بولے کہ پی ٹی آئی حکومت کیخلاف باضابطہ مہم چلائی جارہی ہے، پہلے خیبرپختونخوا پولیس کیخلاف اور اب بلین ٹری سونامی پر ہمارے کیخلاف مہم چلائی جارہی ہے، مسلم لیگ ن نے اشتہاری اسحاق ڈار کو سینیٹ الیکشن کیلئے ٹکٹ دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں