149

فاروق ستار اور رابطہ کمیٹی کاراکین کے درمیان سیینٹ امیدواروں کے ناموں پر اختلافات برقرار’فاروق ستار نے اپنے ناموں کا اعلان کردیا

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ اور رابطہ کمیٹی اراکین کے درمیان سیینٹ امیدواروں کے ناموں پر اختلافات برقرار ہیں جب کہ فاروق ستار نے اپنے ناموں کا اعلان کردیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ہمارے نامزد کردہ امیدواروں کے نام فائنل ہوچکے ہیں جنہیں سب نے مبارکباد دی ہے۔

سینیٹ کے لئے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے فاروق ستار نے بتایا کہ جنرل کیٹیگری کے لئے کامران ٹیسوری کا نام سرفہرست ہے۔

فاروق ستار کی جانب سے اعلان کردہ ناموں میں ٹیکنوکریٹ کی نشست کے لئے احمد چنائی اور حسن فیروز جب کہ جنرل کیٹیگری کے لئے خواجہ سہیل منصور، قمر منصور، علی رضا عابدی، شاہد پاشا اور عامر چشتی کے نام سامنے آئے ہیں۔

خواتین کی نشست پر نگہت شفیق اور منگلا شرما کے نام سامنے آئے ہیں۔

اس سے قبل دو دن کی خاموشی کے بعد گز شتہ رات پھر ایک دوسرے کے خلاف پریس کانفرنسز کی گئی، پارٹی سربراہ فاروق ستار کا کہنا ہے کہ اب سینیٹ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد ہی مشاورت ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں