153

جسٹس یاور علی نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھالیا’وہ ہائیکورٹ کے 46 ویں چیف جسٹس ہیں

لاہور : لاہور ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس، جسٹس یاور علی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا، وہ لاہور ہائیکورٹ کے 46 ویں چیف جسٹس ہیں۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ یاور علی کی تقریب حلف برداری گورنر ہاؤس لاہور میں ہوئی، گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے جسٹس یاور علی سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی حلف برداری کی تقریب میں لاہور ہائیکورٹ کے ججز، وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف، چیف سیکریٹری پنجاب سمیت دیگر افسران نے شرکت کی، جسٹس یاور علی 8 ماہ اور 15 دن چیف جسٹس کے منصب پر فائز رہیں گے اور 22 اکتوبر 2018ء کو ریٹائر ہوجائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں