127

مشال قتل کیس کا فیصلہ ‘ایک شخص کو سزائے موت، 5 کو عمر قید ‘ 26 کو بری کرنے کا حکم

ہری پور: انسداد دہشتگردی عدالت کے جج نے مشال قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا جس کے مطابق ایک شخص کو سزائے موت، 5 کو عمر قید اور 26 کو بری کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

سینٹرل جیل ہری پور میں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج فضل سبحان کے روبرو 58 ملزمان کو پیش کیا گیا اس موقع پر فاضل جج نے کیس کا فیصلہ سنایا۔

فاضل جج نے 27 جنوری کو محفوظ کردہ فیصلہ سناتے ہوئے گرفتار 58 میں سے ایک ملزم کو سزائے موت، 5 کو عمر قید اور 26 کو رہا کرنے کا حکم دیا۔

ہری پور کی سینٹرل جیل میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے جب کہ جیل کے اطراف سیکیورٹی کے لئے پاک فوج کے دستے تعینات ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں