91

پنجاب کی ترقی کیلئے وزیراعلیٰ کا بڑا اعلان

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ صوبے میں 13 اسپیشل اکنامک زونز کے قیام کی منصوبہ بندی کرلی ہے، جبکہ 7اسپیشل اکنامک زونز نوٹیفائی ہوچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے اٹلی کے سفیر نے ملاقات کی۔ اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر گفتگو کی گئی۔

اٹلی کے سفیر نے وزیراعلیٰ پنجاب کو اٹلی کے دورے کی دعوت دی۔ دونوں رہنماؤں نے سیاحت اور تاریخی مقامات کے تحفظ کے لیے تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

عثمان بزدار نے اٹلی کے سرمایہ کاروں کو اسپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کی پیشکش بھی کردی۔

ملاقات کے موقع پر پنجاب کے وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ صوبے میں سرمایہ کاروں کے لئے بے پناہ سہولتیں فراہم کی گئی ہیں، 13 اسپیشل اکنامک زونز کے قیام کی منصوبہ بندی کرلی ہے، 7اسپیشل اکنامک زونزنوٹیفائی ہوچکے ہیں، دونوں ملکوں میں تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اٹلی اور پاکستان کے مابین تجارتی وفود کے زیادہ سے زیادہ تبادلے ہونے چاہئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں