111

عثمان بزدار کا ملتان و تونسہ کا ہنگامی دورہ، ناقص کارکردگی پر بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ

مظفرگڑھ : وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی اچانک آمد پر انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئی، وزیراعلیٰ پنجاب نے ناقص کارکردگی پر کارروائی کرتے ہوئے 7 افسران کو معطل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے مظفر گڑھ کا ہنگامی دورہ کیا گیا، اس موقع پر مشیر صحت حنیف پتافی بھی موجود تھے، عثمان بزدار نے 14 گھنٹے کے دوران تین اضلاع کا ہنگامی دوری کیا اور ناقص کارکردگی پر بیورو کریسی میں بڑے پیمانے ہر اکھاڑ پچھاڑ کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے ملتان اور ڈی جی خان میں بھی ناقص کارکردگی پر ایکشن لیتے ہوئے سی پی او اور ڈی سی سمیت 7 افسران کو معطل کردیا۔

انہوں نے ہدایت کیں کہ ایم ایس ٹی ایچ کیو اسپتال تونسہ بھی معطل ہیں جبکہ صفائی کے ناقص انتظامات پر تونسہ کے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی بھی معطل کردئیے گئے۔

سردار عثمان بزدار نے ڈی جی خان میں واٹر فلٹڑیشن پلانٹ کی بندش پر افسران اور سڑکوں پر کیٹ آئیزنہ لگانے پر ایس ای، ایکسئین ہائی وے کو بھی معطل کردیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے ٹیچنگ اسپتال ڈی جی خان کا بھی ہنگامی دورہ اور علاج معالجے کی سہولتوں کا جائزہ لیا، جس پر مریضوں نے اسپتالوں میں سہولتوں کی عدم دستیابی پر عثمان سے شکوے کیے۔

وزیر اعلیٰ نے مریضوں کی شکایات پر ڈپٹی ایم ایس ٹیچنگ اسپتال کو معطل کرردیا اور ایم ایس ایمرجنسی وارڈ کے معطلی کے احکامات بھی جاری کردئیے۔

شہری کا کہنا تھا کہ اسپتال میں تھرما میٹر تک موجود نہیں، بازار سے خرید کر لایا ہوں، جس پر وزیراعلیٰ نے فوری نوٹس لیتےہوئے انکوائری کا حکم دیا۔

انہوں نے شہر میں صفائی کی خراب صورتحال پر چیف آفیسر ویسٹ منیجمنٹ کو معطل کیا اور اسسٹنٹ کمشنر تونسہ کے بھی ناقص کارکردگی پر معطلی کے احکامات جاری کیے جبکہ ڈی ایس پی تونسہ کو غیرحاضری پر معطل کرنے کا حکم دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں