105

قومی اسمبلی میں وزیراعظم پر اعتماد کیلئے ووٹنگ کا عمل مکمل

اسلام آباد : قومی اسمبلی میں وزیراعظم پر اعتماد کیلئے ووٹنگ کا عمل مکمل کرلیا گیا، جس کے بعد گنتی جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر اسدقیصر کی زیرصدارت قومی اسمبلی کے اہم اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا، جس کے بعد قومی ترانہ بجایا گیا۔

وزیراعظم ایوان میں موجود ہے، جبکہ تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کےایک سوپچھتر سے زائد ارکان بھی اپنی نشستوں پر براجمان ہیں تاہم اپوزیشن نے قومی اسمبلی کےاہم اجلاس کابائیکاٹ کررکھا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم کو اعتماد کے ووٹ کی قرارداد پیش کردی، جس کے بعد ایوان میں 5منٹ گھنٹیاں بجائیں گئیں ، بعد ازاں تمام دروازے بند کر دیئے گئے تاکہ کوئی رکن باہر جا سکے نہ آسکے۔

جس کے بعد اسپیکر ارکان سے ووٹ درج کرانے کا کہا اور وزیراعظم کےحق میں ووٹ دینے والے ارکان کو دائیں جانب لابی میں جانےکی ہدایت کی ، قومی اسمبلی میں وزیراعظم پر اعتماد کیلئے ووٹنگ کا عمل مکمل کرلیا گیا ، جس کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر نے گنتی کی ہدایت کردی۔

ووٹنگ کے عمل کے بعد اسپیکر دوبارہ گھنٹیاں بجائیں گے تاکہ لابیز میں موجود ارکان ہال میں واپس آ جائیں، ارکان کےواپس آنے کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی نتیجے کا اعلان کر دیں گے۔

وزیراعظم عمران خان آج قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیں گے ، وزیراعظم کو اعتماد کے ووٹ کے لیے کم از کم 172 ارکان کا اعتماد حاصل کرنا ہوگا، اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد وزیراعظم عمران خان قومی اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

خیال رہے ملکی تاریخ میں ایسا دوسری بار ایسا ہونے جارہا ہے ، جب وزیراعظم عمران خان اعتماد کا ووٹ لے رہا ہے ، اس سے قبل نواز شریف نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں