106

اپوزیشن دوبارہ وزیراعظم کیخلاف تحریکِ عدم اعتماد لاسکتی ہےیانہیں؟ شاہ محمود قریشی نے بتادیا

اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے صحافی کے سوال اپوزیشن دوبارہ عدم اعتماد لاسکتی ہے یا نہیں؟ کے جواب میں کہا آئین پڑھ لیجئے ایسی کوئی شق موجود نہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انشااللہ وزیراعظم آج سرخرو ہوں گے ، پارلیمانی پارٹی اجلاس میں وزیراعظم پراعتمادکااظہارکیاگیا اور آج بھی ارکان اسمبلی وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ دیں گے۔

شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ عوام اور ارکان اسمبلی کا جوش دیدنی ہے ، لوگ دیکھ رہےہیں کیسےارکان،عوام کاوقارمجروح کیاگیا۔

صحافی نے سوال کیا فضل الرحمان کی جانب سے نئے انتخابات کا مطالبہ کیا گیا؟ جس پر وزیرخارجہ نے جواب میں کہا بےمعنی اور غیر آئینی مطالبہ ہے، اعتماد کا ووٹ تھا اور ہے، ہم نے اخلاقی بنیاد پر اعتماد کے ووٹ کا فیصلہ کیا۔

صحافی نے سوال کیا اپوزیشن دوبارہ عدم اعتماد لاسکتی ہے یا نہیں، جس پر شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ آئین پڑھ لیجئے ایسی کوئی شق موجود نہیں۔

خیال رہے وزیراعظم عمران خان آج قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیں گے ، وزیراعظم کو اعتماد کے ووٹ کے لیے کم از کم 172 ارکان کا اعتماد حاصل کرنا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں