105

‘ملکی سیاسی تاریخ آج ایک نیا رخ اختیار کرنے جارہی ہے’

لاہور : معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ملکی سیاسی تاریخ آج ایک نیا رخ اختیار کرنے جارہی ہے ، وزیراعظم اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ملکی سیاسی تاریخ آج ایک نیا رخ اختیار کرنے جارہی ہے، اپوزیشن کے مطالبے کے بغیر وزیراعظم آج اعتماد کا ووٹ لیں گے ، ماضی میں بدمست ہاتھی ایسی جرات توکیا اقتدار سے الگ ہونے کا سوچ نہ سکے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم آج اعتماد کاووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گے اور دو نہیں ایک پاکستان کےویژن کوعملی جامہ پہنانے کیلیے ایک نئے ولولے کے ساتھ مافیاز کے خلاف جہاد جاری رکھیں گے۔

دوسری جانب صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ وزیراعظم جھپٹناپلٹنا پلٹ کرجھپٹنا کی عملی تصویر ہیں، وزیراعظم نے مشکل وقت میں غیرمعمولی فیصلہ کیاہے، پی ٹی آئی اقتدارمیں عوامی خدمت،نظام کی تبدیلی کےلیےآئی۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ پارلیمان اعتمادکےووٹ سےوزیراعظم کافیصلہ درست ثابت کریں گے ، اپوزیشن نےبائیکاٹ کااعلان کرکے غیرجمہوری اقدارکوفروغ دیا۔

خیال رہے وزیراعظم عمران خان آج قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیں گے ، ارکان اسمبلی کی پارلیمنٹ ہاؤس آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں