152

خبردار! کرونا کیسز میں اضافہ، 24 گھنٹے میں مزید 1714 کیسز رپورٹ

اسلام آباد : کرونا مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا وائرس کے 1 ہزار 714 نئے کیسز رپورٹ ہوگئے۔

مہلک وبا کرونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد میں ایک مرتبہ پھر تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے ڈیڑھ ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں، ملک میں مجموعی کرونا کیسز کی تعداد 5 لاکھ 88 ہزار 728 ہوچکی ہے۔

ملک میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 17 ہزار 352 ہوگئی، این سی او سی کی جانب سے ملک میں 24گھنٹے میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنےکی شرح 4.48 فیصد بتائی جارہی ہے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے مزید 38 مریض جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 13 ہزار 166 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 58 ہزار 210 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 38 ہزار 200 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 9,173,593 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

ملک بھر کے 735 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے ایک ہزار 545 کیسز تشویشناک نوعیت کے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں